Saturday 11 June 2016

پاکستان کانام روشن کرنے والی غیرمسلم شخصیات۔۔۔

colaj700000000000
دنیا کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے،یہاں پر صرف مسلمان ہی قیام نہیں کرتے بلکہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بہت پیار اور مکمل آزادی کے ساتھ رہتے ہیں۔
پاکستان میں غیر مسلم لوگوں کو ہر طرح کی آزادی اور خود مختاری حاصل ہے یہ ہی وجہ ہے کہ یہاں ہر شعبے میں الگ الگ مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں اور نہایت کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔
آج ہم آپ کیلئے چند غیر مسلم مشہور شخصیات کے حوالے سے معلومات لے کر آئے ہیں جن پر بلاشبہ پاکستان کو بہت زیادہ فخر ہے۔
بنجمن سسٹرز
bnjuman0000000000
انیس سو اسی کی دہائی کی مشہور گلوکارائیں بنجمن سسٹرز نریسہ،شبانہ اور بینا پاکستان کیلئے نہایت قابل فخر ہیں ان کا تعلق کرسٹین مذہب سے ہے۔اسی اور نوے کی دہائی میں انہوں نے پاکستان ٹی وی کیلئے بہت سے مشہور گیت گائے ہیں ۔ان کی خدمات پاکستان کبھی نہیں بھلاسکے گا۔
شبنم
shabnam10000
شبنم پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں ،انہوں نے بیس سال سے زائد عرصے تک پاکستانی فلموں پر راج کیاہے، شبنم کا تعلق ہندو مذہب سے ہے ۔انہوں نے ہمیں بہت سی شاندار فلمیں دی ہیں جن میں آئینہ،بندش،چندا،آخری اسٹیشن،دوریاں اور عندلیب شامل ہیں
دیپک پروانی
deepak_parwani0000000000000
پاکستانی فیشن انڈسٹری کی دنیا بھر میں ایک الگ پہچان ہے اور دیپک پروانی پاکستان فیشن انڈسٹری کی پہچان ہیں۔انہیں فیشن انڈسٹری کا گروو بھی کہا جاتا ہے۔ ان کا تعلق بھی ہندو مذہب سے ہے ۔دیپک کا نام دنیا کا سب سے لمبا کرتا بنانے کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے،پاکستان کو ان پر فخر ہے۔
سنیتا مارشل
sunita000000000
پاکستان کی ٹاپ ماڈلز کااگرذکر کیا جائے تو سنیتا مارشل کا نام فوراً ذہن میں آتا ہے،انہوں نے نہ صرف متعدد فیشن شوز کئے ہیں بلکہ ٹی وی انڈسٹری میں بہترین اداکاری بھی کی ہے ۔ ان کے مشہور ڈراموں میں میرا سائیں قابل ذکر ہے۔ان کا تعلق کرسٹین مذہب سے ہے
باپسی سدھوا
bapsi-sidhwa00000000000
باپسی پاکستان کی ایک قابل فخر مصنفہ ہیں وہ انگریزی ناول لکھتی ہیں جبکہ ان کی رہائش امریکا میں ہے،باپسی پارسی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔انیس سو اکیانوے میں لکھاگیا ان کاناول آئس کینڈی بہت مشہور ہوا تھا ،ان کے لکھے گئے ناول واٹر سے متاثر ہوکر دوہزار پانچ میں بھارتی فلم واٹر بنائی گئی تھی۔باپسی پاکستان کیلئے نہائیت قابل فخر خاتون ہیں
اردشیر کاﺅس جی
Cowasjee-10000000000000
اردشیر کاﺅس جی پاکستان کے معتبر کالم نگاراور سماجی شخصیت تھے۔ان کا تعلق بھی پارسی مذہب سے تھا،ان کے کالمز پاکستان کے معروف اخبار ڈان میں شائع ہوتے تھے۔وہ پاکستان کی قابل فخر ہستی تھے
رابرٹ کارنیلئیس
robert-cornilius0000000000
رابرٹ پاکستان کے چوتھے چیف جسٹس تھے انہوں نے انیس سو ساٹھ سے انیس سو اڑسٹھ تک پاکستان کیلئے اپنی خدمات انجام دیں۔ان کا تعلق کرسٹین مذہب سے تھا ،انیس سو تیرا لیس میں وہ بھارت لا ہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے، وہ لیاقت علی خان کے قانونی ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں ،اس کے علاوہ انہوں نے بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ پاکستان کیلئے بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں

1 comment:

  1. Play for Real Money Online at Cafe Casino
    Play for Real 텍사스홀덤 Money Online at Cafe Casino. Established in 2017, Cafe Casino 7 포커 족보 has been offering you 배당 토토 all the online 마추 자 먹튀 casino games you could want! 사이트 제작

    ReplyDelete